اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف ممالک میں شہریوں کی آسانی اورملک میں نظم و ضبط قائم رکھنے کیلئے کئی قوانین موجود ہوتے ہیں مگر ہم آپ کو دنیا کے مختلف ممالک میں چند ایسے قوانین کے متعلق بتانے جا رہے ہیں جن کو جان کر آپ حیران ہو جائیں گے۔یہ جان کر آپ حیران ہی نہیں ششدر بھی رہ جائیں گے کہ بھارت میں کتے کے ساتھ
شادی کرنا جائز قرار دیا گیا ہے، کوئی بھی عورت کسی بھی کتے سے شادی کر سکتی ہے۔ سپین میں کوئی بھی شخص سر عام برہنہ گھوم پھر سکتا ہے جس پر اسے نہ تو گرفتار کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی روکا جا سکتا ہے۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے مختلف ممالک میں کئی سخت قوانین موجود ہیں مگر آپ شاید یقین نہ کریں کہ برطانیہ میں کوئی بھی شخص عام شاہراہ پر ٹینک چلا سکتا ہے جبکہ افریقہ میں گاڑی کے سائلنسر سے شعلے نکلنے پر بھی آپ قابل تعزیر نہیں۔ روس میں والدین اگر اپنے کم عمر بچوں کو محفوظ کئےبغیرگھر میں اکیلا چھوڑ کر کہیں چلے جائیں تو انہیں ایسا کرنے پر کسی بھی قانون کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔