بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قطر سے تعلق رکھنے والے غنیم المفتح کے ایمان افروز عمل نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے، پیروں سے معذور ننھے فرشتے نے ہاتھوں پر چل کر طواف کعبہ کی سعادت حاصل کی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر سے تعلق رکھنے والے غنیم المفتح کے ایمان افروز عمل نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لئے۔ پیروں سے معذور ننھے فرشتے نے ہاتھوں پر چل کر طواف کعبہ کی سعادت حاصل کی ۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق طواف کعبہ ہر مسلمان کے دل کی بڑی خواہش ہے۔ ایسی ہی خواہش دل میں لے کر غنیم المفتح بھی خانہ کعبہ پہنچا

،پیروں سے معذور ننھے فرشتے نے وہیل چیئراستعمال نہیں کی اور رب کے گھر کا طواف ہاتھوں پر کیا۔قطر سے تعلق رکھنے والے غنیم المفتح نے اپنی معذوری کومجبوری نہیں بلکہ دل جیتنے کاہنرسمجھااسی وجہ سے مسجد الحرام کے امام نے بھی ان سے خاص طور پر ملاقات کی اور امام مسجد الحرام شیخ ماہر المائیکل نے غنیم المفتح کو گلے لگا لیا ۔ غنیم المفتح کے طواف کعبہ کی ویڈیو کو سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے خاص طور پر نشر کیا ۔غنیم المفتح نے اس موقع پرکہا کہ عمرہ کی سعادت ان کی سب سے بڑی خواہش تھی اور وہ اس پر بہت خوش ہیں ۔واضح رہے کہ غنیم المفتح کو انسٹا گرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور وہ اس وقت قطر کے سب سے کم عمر تاجرہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…