جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کیا 13 تاریخ جمعہ کو آجائے تو یہ منحوس دن ہوتا ہے؟ اس دن مغربی باشندے ہوائی سفر سے کیوں اجتناب کرتے ہیں ایسی حقیقت جسے جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ممالک میں رہنے والے افراد کو انتہائی ترقی یافتہ اور روشن خیال تصور کیا جاتا ہے مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ مغربی اقوام بہت زیادہ توہم پرست ہوتی ہیں۔ ان کی توہم

پرستی کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ مغربی معاشرے میں یہ تصور عام پایا جاتا ہے کہ جمعہ کا دن 13 تاریخ کو آئے تو یہ کسی بڑے خطرے کی علامت ہوتا ہے۔توہم پرستی کا یہ عالم ہے کہ تقریباً 72 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ 13 تاریخ والے جمعے کے روز انہیں کسی بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس دن لوگ ہر ممکن احتیاط کا اہتمام کرتے ہیں، یہاں تک کہ فضائی سفر سے بھی حتی المقدور حد تک گریز کرتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اکثر مغربی ممالک میں 13 تاریخ کے جمعے کو یہ عالم ہوتا ہے کہ فضائی کمپنیوں کو ٹکٹ سستے کرنے پڑجاتے ہیں کیونکہ لوگ فضائی سفر سے حد درجہ اجتناب کرتے ہیں۔ ماہرین نفسیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جمعہ 13 تاریخ کے بارے میں یہ بات سال 1972ء میں جمعہ کے روز 13 تاریخ کو یوراگوائے ائیرفورس کی پرواز 571 کے ساتھ پیش آنے والے حادثے سے شروع ہوا۔ اس حادثے میں 45افراد ہلاک ہوگئے تھے، لیکن 16 افراد ایسے تھے جو زندہ بچ گئے مگر بنجر پہاڑوں میں زندہ رہنے کے لئے مرنے والے مسافروں کی لاشوں کو کھانے پر مجبور ہو گئےتھے۔اس واقعہ کے بعد مغربی باشندوں میں یہ وہم پیدا ہو گیا کہ 13تاریخ کو اگر جمعہ کا دن آجائے تو یہ منحوس ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…