اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

ہتھیلی پر موجود لفظ ’’M‘‘ کا کیا مطلب ہے؟

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ لوگوں کا ماننا ہوتا ہے کہ ہاتھ کی لکیریں بہت کچھ بولتی ہیں، وہ لوگ ہر لکیر کا کوئی نہ کوئی مطلب نکال لیتے ہیں۔لیکن بعض لوگ اس کے بالکل برعکس سوچتے ہیں، وہ لوگ لکیروں پر اعتبار نہیں کرتے اور نہ ہی لکیروں کا کوئی مطلب نکالتے ہیں۔جبکہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہاتھوں کی لکیروں پر بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں۔ان افراد کے مطابق ہر لکیر ان کی زندگی کے حوالے سے بہت کچھ بولتی

ہے، یا پھر کچھ لوگوں کا ماننا ہو تا ہے کہ لکیروں کے ذریعے انسان کی شخصیت کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔لوگوں کا ماننا ہے کہ دوسری لکیروں کی طرح ہتھیلی پر موجود حرف “ایم” کے پیچھے بھی کئی راز پوشیدہ ہیں، کہا جاتا ہے کہ جن کی ہتھیلی پر حرف “ایم” بنتا ہے وہ افراد دوسروں سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ایسے افراد کی شخصیت بھی دوسرے لوگوں سے مختلف ہوتی ہے۔جن افراد کے ہتھیلی پر حرف “ایم” بنتا ہے ان کے ساتھ اگر کوئی بزنس کرنا چاہے تو وہ افراد بہترین پارٹنر ثابت ہوتے ہیں اور دفتر میں بھی ایسے افراداپنے ساتھ کام کرنے والوں کے اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں۔ایسے افراد کسی بھی قسم کا رشتہ قائم کیا جائے تو وہ اس رشتے کو بھرپور نبھاتے ہیں، ان لوگوں کو جھوٹ اور فریب سے سخت نفرت ہوتی ہے اور ایسے افراد کو مذاق بھی ایک حد میں پسند ہوتا ہے۔اگر کسی خواتین کی ہتھیلی پر حرف “ایم” بنتا ہے تو وہ مردوں کی بہ نسبت زیادہ اپنے ارادوں کی زیادہ مضبوط ہوتی ہیں اور اگر میاں بیوی دونوں کے ہتھیلیوں پر حرف “ایم” موجود ہے توان دونوں میں بیوی شوہر پر زیادہ غالب رہتی ہیں۔جن افرادکے ہتھیلی پر حرف “ایم ” موجود ہوتا ہے ، وہ افراد بہت حوصلہ مند ہوتے ہیں۔ ایسے افراد اپنی زندگی میں اہم فیصلے بخوبی کرلیتے ہیں اور زندگی میں آنے والی مواقعوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔اگر آپ کے ہاتھ پر حرف “ایم ” موجود ہے تو یقیناً آپ اپنے آپ کو ایک خوش نصیب انسان تصور کرسکتے ہیں۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…