جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

پتھر کا جیتا جاگتا بچہ،جو دیکھے خوفزدہ ہوجائے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پراسرار بیماری کا شکار8سالہ بنگلہ دیشی بچہ مہندی حسن کا جسم پتھر بننے لگا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والا 8سالہ مہندی حسن ایک پراسرار بیماری میں مبتلا ہے جو اسے کے جسم کو رفتہ رفتہ پتھر میں تبدیل کر رہی ہے۔ مہندی کے جسم کی جلد سخت کھردری ہو کر پتھر کی طرح ہو چکی ہے اور اس کا صرف چہرہ اس سے محفوظ ہے.

کسی چیز کے چھو جانے پر اسے جسم میں سخت درد محسوس ہوتا ہے جس سے وہ کئی دفعہ چیخ پڑتا ہے۔ مہندی حسن کی والدہ کے مطابق مہندی جب 12دن کا تھا تو اس کے جسم پر دھبے نمودار ہونا شروع ہو ئے جسے گھر والوں نے مچھر کے کاٹنے کا سبب سمجھ کر نـظر انداز کر دیا اور یہ دھبے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بڑے ہوتے گئے اور 8سال تک مہندی کا جسم کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے سوا چہرہ اور سر کے۔ مہندی کی والدہ کا کہنا تھا کہ گردونواح کے تمام ڈاکٹرز اس بیماری سے لاعلم اور علاج کرنے سے قاصر ہیں جبکہ شہر میں کسی بڑے ہسپتال میں علاج معالجے کے اخراجات ادا کرنے سے قاصر ہیں،گائوں کے دیگر بچے اس سے نفرت اور خوف محسوس کرتے ہیں جس کی وجہ سے اسے مہندی کو زیادہ وقت گھر میں ہی گزارنا پڑتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کے علاج کے سلسلے میں مدد کریں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کی ہی ایک بچی سہانہ ایک پراسرار بیماری ’’ایپی ڈرموڈائی سپلشیا ویروسی فورمز‘‘جسے عرف عام ’’ٹری مین سینڈ روم‘‘ بھی کہتے ہیں میں مبتلا ہے منظر عام پر آچکی ہے ،ڈاکٹروں کے مطابق سہانہ دنیا میں اس بیماری کی پہلی شکار لڑکی ہے جبکہ اس بیماری کے آدھے درجن شکار افراد مرد ہیں، اس بیماری میں جسم پر مسے بننا شروع ہو جاتے ہیں جو کہ بڑھتے بڑھے درخت کی شاخوں کی مانند نظر آنے لگتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…