منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’عالم دین کی 130 بیویاں اور 203 بچے‘‘

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائجیریا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں سے زیادہ شادیاں اور سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا ریکارڈ نائجیریاکے ایک مسلمان مبلغ کے پاس تھا جو 93 برس کی عمر میں چل بسا، اس نائجیرین مبلغ کی 86 بیویاں تھیں۔محمد بیلو ابوبکر بابا مسابا کے نام سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور سنیچر کو ان کا انتقال وسطی ریاست نائجر میں

نامعلوم بیماری کی وجہ سے ہوا۔ ان کے جنازے میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔نائجیریا کے اخبار ڈیلی ٹرسٹ کے مطابق سنہ 2008 میں ان کی 86 بیویاں تھیں جب وہ میڈیا کا مرکز بنے اور ان کی موت کے وقت یہ تعداد 130 تک پہنچ چکی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی سنہ 2008 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ابوبکر کے کم از کم 170 بچے تھے تاہم ڈیلی ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے سوگواروں میں 203 بچے چھوڑے ہیں۔سنہ 2008 میں ان کی بیویوں نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی ملاقات ابوبکر سے اس وقت ہوئی جب وہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے ان کے پاس آئیں اور انھیں شفا ملی تھی۔ابوبکر کا کہنا تھا کہ ‘میں ان کے پیچھے نہیں جاتا، وہ میرے پاس آتی تھیں۔ ‘گینیت محمد بیلو نے 20 سال قبل بیلو ابوبکر سے شادی کی تھی اور سنہ 2008 میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات بیلو ابوبکر سے اس وقت ہوئی تھی جو وہ سکینڈری سکول میں تھیں اور ان کی والدہ انھیں صلاح مشورے کے لیے ان کے پاس لے گئی تھیں۔ جس کے بعد انھوں نے شادی کی درخواست کی تو گینیت کا کہنا تھا کہ ‘میں کسی بوڑھے مرد سے شادی نہیں کر سکتی لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ خدا کا حکم ہے۔اس قسم کے دعوؤں کی وجہ سے نائجیریا کے مذہبی حکام بھی نالاں تھے اور ان کی جانب سے ان کے خاندان کو ایک فرقے کے طور پر پیش کیا جاتا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…