منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

13 سو میں خریدی گئی انگوٹھی 9 کروڑ روپے میں فروخت، انگوٹھی میں ایسا کیا تھا؟

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) 1980 کے عشرے میں ایک معمولی آرٹیفشل جیولری کے طور صرف 13 ڈالر میں خریدی گئی ایک انگوٹھی صرف کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے کہ اس میں دراصل اصلی اور نایاب ہیرا جڑا ہے جو حال ہی میں847,667 ڈالر (8 کروڑ 91 لاکھ روپے پاکستانی) میں فروخت ہوا ہے۔35 سال قبل ایک ٹھیلے سے صرف 13 ڈالر میں خریدی گئی انگوٹھی کو لندن میں ہونے والی نیلامی میں سوتھ بائی فائن جویلز نے فروخت کیا۔چند ماہ قبل اس انگوٹھی کے مالک کو خیال آیا کہ

کیوں نہ اس انگوٹھی کو کسی جوہری کو دکھایا جائے، جب یہ جوہری کے پاس پہنچی تو وہ حیران رہ گیا کہ کہ اس میں 26 اعشاریہ 29 قیراط کا تکیے کی شکل کا ہیرا جڑا تھا۔ معیار اور رنگت کے لحاظ سے یہ ایک نایاب ہیرا ہے جس کی شفافیت کا درجہ وی وی ایس ٹو ہے اور اسی بنا پر اس کی غیر معمولی قیمت لگائی گئی ہے۔سوتھ بائی کے مطابق اس انگوٹھی کی قیمت 5 سے 7 لاکھ ڈالر لگنی چاہیئے تھی لیکن نیلامی میں قیمت بڑھتی گئی اور قریباً ساڑھے 8 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…