اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے دنیا کا پہلا سرکاری اونٹ کلب قائم کردیا ہے جس کے اغراض و مقاصد میں اونٹوں کی نسلوں کے تحفظ سے لے کر ان کے بارے میں شعور و آگہی تک شامل ہیں۔ ویسے تو ساری دنیا میں اونٹ کو ایک عجیب الخلقت جانور کا مقام حاصل ہے لیکن عرب تہذیب و تمدن میں اس کی خصوصی اہمیت ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ عرب تہذیب اونٹوں کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی تو یہ کچھ غلط بھی نہ ہوگا۔ ویب سائٹ ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے مطابق اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب سعودی عرب کی حکومت نے وہاں پہلا سرکاری اونٹ کلب قائم کردیا ہے جس کے تحت اونٹ کی نایاب نسلوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، اونٹوں کی تعداد اور اقسام کے بارے میں درست اعداد و شمار پیش کیے جائیں گے، اونٹوں کی بیماریوں کے بارے میں تحقیق کی جائے گی اور اونٹوں کے مالکان کو تعاون فراہم کیا جائے گا، سرزمین عرب میں اس جیسے دیگر کلبوں سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کے تجربات سے واقفیت حاصل کی جائے گی۔ علاوہ ازیں مختلف عوامی سرگرمیوں کے ذریعے سماجی حلقوں اور ذرائع ابلاغ کو اس جانب متوجہ کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں اونٹ کی دوڑوں، نیلامی اور میلوں کی نگرانی بھی کی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































