واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے 60 برس قبل لوٹی گئی دو شاہی مہریں جنوبی کوریا کے حوالے کر دی ہیں۔ 16 ویں اور 17ویں صدی کی ان نوادرات کی قیمت ایک اعشاریہ پانچ ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق شاہی مہریں جن پر کچھوے بنے ہوئے ہیں، واشنگٹن میں امریکہ کے دورے پر آئے جنوبی کوریا کے صدر کے حوالے کی گئیں۔
امریکہ 2007 سے اب تک 30 ممالک کو آٹھ ہزار اشیا لوٹا چکا ہے۔جنوبی کوریا کی سب سے پرانی یہ نوادرات 1547 میں جنوبی کوریا کے 11 ویں بادشاہ کی تیسری بیوی ملکہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئیں تھیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نوادرات کوریا کی جنگ کے دوران چوری ہو گئی تھیں۔اس کے علاوہ 1651 میں بادشاہ ہیوجونگ کے بنائی گئی نوادرات کوریا پر جاپانی تسلط کے دوران 1910 اور 1945 کے دوران چوری ہوئیں۔ان نودارت کی چوری ہونے کی تحقیقات تب شروع کی گئیں جب ملکہ منجی اونگ کی شاہی مہر لاس اینجلس کے ایک میوزیم میں پائی گئیں جبکہ بادشاہ ہیوجونگ کی نودرات ایک نجی کلکشن سے ملیں۔