پینسل کے ذریعے کیمرے سے بہترین تصاویر بنانے والا مصور

1  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کے ایک مصور کو پینسل سے تصاویر بنانے کی غیرمعمولی صلاحیت حاصل ہے اور وہ اتنی واضح تصاویر بناتے ہیں کہ ان پر کیمرے سے لیے گئے بلیک اینڈ وائٹ پورٹریٹ کا گمان ہوتا ہے۔

آرنزاسٹینلے کو بچپن سے ہی ڈرائنگ کا شوق تھا جو اب ’’حقیقت سے قریب مصوری‘‘‘ ہائپر ریئلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ آرنز بچپن میں اپنے والد کی کاغذوں کی دکان میں دن بھر تصاویر بناتے رہتے تھے اور اس طرح دھیرے دھیرے ان کی تصاویر میں بہتری آتی گئی پھر 2012 میں وہ ایک ایسے باقاعدہ مصور کے طور پر مشہور ہوچکے تھے۔ انہوں نے اب تک کہیں سے بھی تربیت حاصل نہیں کی اور ان کا دعویٰ ہے کہ برسوں کی مسلسل محنت اور مشق سے وہ اس مقام تک پہنچے ہیں۔ایک تصویر بنانے میں انہیں 200 گھنٹے لگ جاتے ہیں اور وہ صرف رات کے وقت اسکیچ بناتے ہیں کیونکہ دن بھر وہ دوسرے کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔اسٹینلے کے مطابق مشاہدے کے بغیر مصوری ممکن نہیں اور جب وہ تصویر میں بال بناتے ہیں تو اس کا ریشہ، بناوٹ، جسامت اور موٹائی کا بہت باریکی سے خیال رکھتے ہیں تاکہ حقیقت سے قریب پورٹریٹ بنائے جاسکیں۔ وہ لوگوں کے چہرے کو غور سے دیکھتے ہیں اور ان کے چہروں کے تاثرات اور خدوخال کو

stanleyc-1490964573

بہت بہتر انداز میں سمجھتے ہوئے اسے کاغذ پر اتارتے ہیں۔اپنے کام کی بدولت ان کا شمار ہائپر ریئلزم کے بڑے مصوروں پال کیڈن، فرانکو کلن، ڈگلس مک ڈگل اور ڈرک زمرسکی میں ہوتا ہے۔

stanleys-1490964580

 

stanleyss-1490964576

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…