اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پرندے اڑتے اڑتے ایک عجیب و غریب کام کرتے ہیں، جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(آئی این پی)جدید تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ لمبی پرواز کے دوران مختلف پرندے دن بھر میں 41 منٹ کی نیند 12 سیکنڈز کے متعدد وقفوں میں پوری کرتے ہیں۔غیرملکی میڈیاکے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ان پرندوں کے دماغ کا مکمل جائزہ اور ان کی نقل و حرکت کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ بتایا ہے کہ یہ پرندے دوران پرواز ہی سوجاتے ہیں۔ اس رائے کو قائم کرنے کے لیے 14 پرندوں کا تجزیہ کیا گیا اور تمام کام کرنے کے بعد یہ بات دریافت کی کہ یہ پرندے مختلف وقفوں میں نیند کرکے دن میں قریبا 41 منٹوں کی نیند لیا کرتے ہیں۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہر طیوریات ڈاکٹر نیلز ریٹنبرگ کہتے ہیں کہ یہ 12 سیکنڈز پر مشتمل چھوٹے چھوٹے وقفوں میں نیند لیتے ہیں۔ ریٹنگبرک نے بتایا کہ سائنسدانوں کو پہلے یہی لگتا تھا کہ یہ پرندے نیند تو کرتے ہوں گے ،تاہم نیم غنودگی میں اگر پکی نیند کریں گے، تو گر جائیں گے، لیکن سائنسدان غلط ثابت ہوئے کیونکہ اگرچہ وہ مختصر وقت کے لیے سوتے ہیں، لیکن یہ نیند کافی گہری ہوتی ہے۔ ریٹنبرگ نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت نیند کرتے ہیں جب ہوا کا دباؤ اس قدر زیادہ ہوتا ہے جب ان کو اپنے پر ہلانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ساتھ ساتھ ماہرین یہ بھی تحقیق کررہے ہیں کہ نیند کی کمی کی وجہ سے ان کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے کیونکہ نیند کی کمی انسانوں اور جانوروں پر یکساں طور پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ریٹنبرگ کہتے ہیں کہ ان کی یہ کوشش ہے کہ وہ سمجھ جائیں کہ آخر اس قدر نیند کے باوجود بھی وہ کیسے زندہ رہتے ہیں ،تو وہ انسانوں کے مسائل کو بھی حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جو کم نیند کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہتے ہیں،لیکن یاد رہے کہ جب یہ پرندے زمین پر ہوتے ہیں، تو دن میں 12، 12 گھنٹے تک سوتے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…