اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا میں انسان کی قدیم ترین ہڈی دریافت

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ نے دنیا میں انسان کی قدیم ترین ہڈی دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ہڈی تبوک کے علاقے تیمہ میں کھدائی کے دوران ملی ہے۔سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ دریافت شدہ ہڈی انسان کی درمیانی انگلی کا درمیانی حصہ ہے۔اس انسان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دنیا میں 90 ہزار سال قبل رہتا رہا تھا۔اب تک جزیرہ نما عرب میں دریافت ہونے والا یہ قدیم ترین انسانی آثار ہے۔کمیشن کے نائب صدر علی آل غبان نے بتایا ہے کہ یہ دریافت سعودی عرب کے محکمہ آثار قدیمہ اور برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے۔سعودی عرب اور برطانیہ اس وقت سبز عرب منصوبے پر عمل درآمد کررہے ہیں اور اسی منصوبے پر کام کے دوران یہ ہڈی دریافت ہوئی ہے۔اس کے تحت سعودی عرب میں بہت سے تاریخی مقامات کے ماحولیاتی اور آثاراتی مطالعے کے لیے سروے اور کھدائی کا کام کیا جارہا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…