اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

قیدی نے جیل میں پچاسویں خط کے بعد بالاآخر محبوبہ سے شادی کر لی

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )چین کے صوبے سیچوان کی میان زھو جیل میں قید ایک قیدی نے اپنی محبوبہ کی طرف سے اظہار محبت پچاسویں خط کے بعد بالاآخر محبوبہ سے شادی کر لی۔کہتے ہیں محبت کوئی صرف افسانوی بات نہیں بلکہ یہ ایک مکمل حقیقت اور احساس کا نام ہے جب زمین سوکھ جاتی ہے تو آسمان سے نازل ہونے والی محبت جس کو ہم بارش کہتے ہیں اس سوکھی زمین کو سیراب کرتی ہے۔ اسی طرح ہر انسان فطرت سے ہی اپنے اندر محبت اور نفرت کے جذبات لے کر پیدا ہوتا ہے۔ ڈیجٹل دور میں فیس بک ، ٹیوٹر، واٹس ایپ ہونے کے بعد شاہو چنگ نامی خاتون نے اپنی محبت کے اظہار کیلئے ہی پرانے طریقے کو اپنایا اور میان زھو جیل میں قید اپنے محبوب کو اپنی محبت کا یقین دلانے اور شادی کیلئے 50 چٹھیاں لکھ ڈالیں۔وقت کے مقبول ترین شعر کی پرواہ نہ کی اور ایک سال تک مسلسل چٹھیاں لکھتی رہی۔شیشی بھری گلاب کی پتھر سے توڑ دوںخط کا جواب نہ ملے، خط لکھنا چھوڑدوںپچاسویں خط کے بعد شاہو ڑونگ نے بھی اپنی محبوبہ کی محبت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور شادی کیلئے ہاں کر دی۔شادی کی یہ سادہ تقریب جیل میں منعقد ھوئی جہاں دونوں نے زندگی بھر کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد کیا۔قیدی شاہو ڑونگ کا کہنا تھا کے شادی کر کے اپنی محبت کی زندگی مشکل میں نہیں ڈالنا چاھتا تھا مگر پھر اس نے اپنا ارادہ بدل دیا۔ اس موقع پر شاہو چنگ نے کہا وہ اپنی محبت پا کر بہت خوش ہے اور اسے امید ہے کہ اس کا شوہر جلد گھر واپس آ جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…