اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وہ سعودی شہزادہ جسے اپنے رشتہ داروں نے اغوا کر لیا؟معاملہ ایسا کہ سر چکرا جائے

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایک سعودی شہزادے نے یہ دلچسپ دعوی کرکے سب کو حیران کردیا ہے کہ اسے اس کے اپنے شاہی خاندان کے افراد نے ہی نشہ آور اشیاکھلا کر اغواکرلیا اور کچھ عرصہ زبردستی ہسپتال میں رکھنے کے بعد قید کردیا۔
اخبار دی گارڈین کے مطابق اس شہزادے نے پہلی دفعہ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔ مبینہ اغواکا نشانہ بننے والے شہزادے سلطان بن ترکی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ مئی میں سوئٹزرلینڈ میں قیام کے دوران رائل سعودی پولیٹیکل آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی اور وہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ شہزادے کا کہنا ہے کہ حکومتی کرپشن کے خلاف ان کی آواز کو خطرہ محسوس کیا گیا اور بالآخر ان کے اپنے ہی عزیزوں نے انہیں سوئٹزرلینڈ میں نشہ آور اشیاکے ذریعے بے ہوش کیا اور زبردستی سعودی عرب لے گئے۔ اخبار کے مطابق شہزادے نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انہیں دو ماہ کیلئے ایک ہسپتال میں محصور رکھا گیا اور پھر ہاس اریسٹ کردیا گیا۔
حال ہی میں ویب سائٹ Movement for Islamic Reform in Arabia نے دعوی کیا تھا کہ کران پرنس عبداللہ کے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران ایک خصوصی آپریشن کے ذریعے شہزادہ سلطان بن ترکی کو ایک خصوصی بوئنگ 747 جہاز میں اغواکیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی حکام کی طرف سے ان الزامات پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…