اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بچے کی زندگی بچانے کیلئے خرگوش کی سانپ سے لڑ ائی

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ماں کی مامتا صرف انسانوں میں نہیں بلکہ جانوروں میں بھی کوٹ کوٹ کربھری ہوتی ہے اسی لیے خطرے میں مرغی کا اپنے بچوں کو پر پھیلا کر چھپا لینا ہو یا بلی سے لڑائی مول لینا ماں کی محبت کے جذبے کو انمول بنا دیتے ہیں ایسا ہی کچھ کیا ایک مادہ خرگوش کے ستھ جس نے اپنے بچے کو سانپ کے منہ سے نہ صرف چھڑا لیا بلکہ اسے سزا دینے کے لیے اس سے خوب لڑائی کی۔
کالے سانپ نے خرگوش کی غیرموجودگی میں اس کے ننھے منے بچے پرحملہ کرکے اسے اپنے منہ میں دبوچ لیا اور قریب تھا کہ اسے اپنی خوراک بنا لیتا لیکن اس دوران اچانک اس کی ماں یعنی مادہ خرگوش وہاں پہنچ گئی اور ایک ہی حملے میں اپنے بچے کی زندگی بچا لی۔
مادہ خرگوش نے سانپ کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا اور اس پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے جب کہ سانپ نے بھی جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا، مادہ خرگوش کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے بعد سانپ نے وہاں سے بھاگنےمیں ہی عافیت جانی لیکن خرگوش نے بھی اسے آسانی سے بھاگنے نہ دیا اور اس کو بری طرح جکڑے رکھا تاہم لڑائی میں بری طرح پسپا ہونے کے بعد سانپ بلآخر جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…