لاس اینجلس(نیوزڈیسک) بلی اور کتے کی دشمنی بہت قدیم ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف حملے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور چونکہ دونوں ہی پالتو جانور بھی ہیں اس لیے اپنے مالک کی محبت جیتنے کی کوشش میں بھی ایک دوسرے سے دشمنی مول لے لیتے ہیں اور امریکا میں بھی ایسا ہی ہوا جہاں بلی نے اپنے مالک کے بچے کو کتے کے حملے میں یقینی موت سے بچالیا اور نیشنل ہیرو ڈاگ کا انعام اپنے نام کرکے سب کو حیران کردیا۔مئی 2014 میں کار کے قریب کھڑے جیریمی نامی بچے پر اچانک ایک کتے نے حملہ کردیا اور اسے گھسیٹ کر لے جانے لگا اسی دوران وہاں موجود اس بچے کی پالتو بلی نے کتے پر نہ صرف حملہ کر کے جیریمی کو چھڑایا بلکہ کتے کو بھاگنے پر بھی مجبور کردیا جب کہ اس دوران بچے کو شدید چوٹیں بھی آئیں تاہم بلی کی بہادری کے باعث بچے کی جان بچ گئی۔لاس اینجلس میں جانوروں کو ظلم سے بچانے والی سوسائٹی شیلٹر کے زیر اہتمام ہونے والی 33 ویں ہیرو ڈاگ تقریب میں راجر ٹرائنٹافیلو کی پالتو بلی ”تارا“ کو اس کے بچے جیریمی کی جان بچانے پر نیشنل ہیرو ڈاگ کے انعام سے نوازا گیا جب کہ یہ ایوارڈ پوری فیملی کو بلا کر دیا گیا۔ سوسائٹی کے صدر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تارا کی بہادری اور اس کے تیز ایکشن سے سلیکشن کمیٹی بہت متاثر ہوئی اور فیصلہ کیا کہ یہ شاندار انعام یعنی نشینل ہیرو ڈاگ اس بلی کو ہی ملنا چاہئے۔جیریمی کے والد نے انعام لینے بعد کہا کہ ”تارا“ جیریمی سے بہت محبت کرتی ہے اور وہ اکثراس کے ارد گرد گھومتی رہتی ہے اور جب کبھی جیریمی کو کوئی مشکل پیش آتی ہے تو تارا دوڑ کر اس کے قریب بھی پہنچ جاتی ہیں جب کہ یہ دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے پھرتے ہیں اور بہت سارا وقت ساتھ گزارتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 33 سال میں پہلی بار یہ انعام کسی بلی کو دیا گیا اس لیے انعام سے نیشنل ہیرو ڈاگ کو تبدیل کر کے نینشل ہیرو کیٹ کردیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری















































