پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایسی خواتین جن سے مرد دور بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں‘ ماہر نفسیات

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماہر نفسیات ’ہنٹ ایتھرج‘نے حال ہی میں ایک برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اکثر ان کے پاس مرد و خواتین اپنے ازدواجی مسائل لے کر آتے ہیں۔
ایک حیرت انگیز بات انہوں نے یہ بات بتائی کہ اگر پیشہ وارانہ زندگی میں بے حد کامیاب خواتین ان کے پاس آتی ہیں اور شکایت کرتی ہیں کہ زندگی میں بے تحاشہ کامیابیوں کے باوجود انہیں نجی زندگی میں کامیابی نہ ملی۔ ان میں سے اکثر غیر شادی شدہ اور تنہا ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی ایسی بہت سی خواتین بھی آتی ہیں جو کہتی ہیں کہ اگر انہیں کوئی مرد اچھا بھی لگے تو وہ ایک دو ملاقاتوں میں ہی گھبرا جاتا ہے۔ ماہر نفسیات نے اس حوالے سے واضح کیا کہ بیشتر مرد پیشہ وارانہ زندگی میں کامیاب خواتین سے دور بھاگتے ہیں۔ نفسیاتی تھراپسٹ ’ایلن بوئکن‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مرد خواتین کی کامیابی سے خوفزدہ نہیں ہوتے بلکہ ایسی صورت میں ازدواجی معاملات میں اپنی حیثیت کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ عام طور پر مردوں کی نفسیات میں یہ بات شامل ہوتی ہے کہ ان کی بیگم یا محبوبہ کی ذمہ داری ان پر ہے۔ کامیاب پیشہ وارانہ زندگی گزارنے والی خواتین کا انحصار ان پر نہیں ہوتا جس کے باعث مرد کی اہم نفسیاتی ضرورت پوری نہیں ہوپاتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…