اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وہ عجیب و غریب باتیں جو شادی کرتے ہی آپ کو لوگوں سے سننا پڑتی ہیں

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)دنیا میں تقریباًہر انسان شادی کرتا ہے اور جو نہیں کرتے ان کے دل میں یہ خواہش ضرور موجود ہوتی ہے۔شادی کے وقت دیگر لوگوں کی جانب سے کچھ ایسی باتیں بھی بتائی جاتی ہیں جو کہ بالکل اچھی نہیں لگتی۔آئیے آپ کو کچھ ایسی باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
شادی شدہ زندگی کیسی چل رہی ہے
یہ سوال سن کر ہر بندے کاخون کھولنے لگتا ہے۔ہر انسان کے دل میں خیال آتا ہے کہ’ ظاہر ہے کہ اتنی جلدی تو لڑائی شروع نہیں ہوسکتی۔ابھی شادی ہوئی ہے اور آپ کو کیا لگتا ہے کہ میں دوسرے دن ہی لڑپڑو¿ں گا۔‘
کوئی فرق محسوس ہوا؟
اب یہ ایک ایسا سوال ہے جس کے بارے میں سنتے ہی بندہ غصے سے لال پیلا ہوجاتا ہے۔ایک فرق تو پڑا ہے کہ آپ کی زندگی میں کوئی آگیا ہے لیکن اب سوال پوچھنے والے کو کس طرح سمجھا یاجائے۔
کیا یہ تمہاری عمرہے شادی کی؟
اگرعمر زیادہ ہو تو کہا جاتا ہے کہ بوڑھے ہوگئے اوراگرعمر کم ہو تو مشورہ ملتا ہے کہ جلد کر لی اور اگر مناسب عمر ہو تو بتایا جاتا ہے کہ تھوڑا انتظار کرلیتے،اب انسان کسی کو کیا سمجھائے۔
بچہ کب پیدا کررہے ہو؟
شادی آپ کی ہوئی ہے لیکن مسئلہ باقی لوگوں کوپڑگیاہے کہ جلدی سے بچہ ہوجائے۔
شادی کا مزہ آیا؟
اب یہ کیا سوال ہوا۔یہ ایک قابل فہم بات ہے کہ شادی میں مزا تو آئے گا۔یہی تو ایک دن ہے جب انسان سب سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔
تم شادی کے بعد بالکل بدل گئے ہو؟
اب کسی کو کیا کہیں کہ یہی تو دن ہیں کہ جب مجھے اپنے جیون ساتھی کو سمجھنا ہے۔
تم ہوتے کہا ں ہو آج کل؟
شادی ہوئی ہے تو ظاہر ہے کہ جیون ساتھی کے ساتھ ہوں۔اسے وقت دینا ہے،اس کے بارے میں جاننا ہے،کئی لوگوں نے دعوتوں پر بلا رکھا ہے۔اتنی مصروفیت کے بعد کوئی یہ سوال کرے تو غصہ آجانا ایک قدرتی امر ہے۔
ہنی مون پر نہیں گئے ابھی تک؟
شادی کو چند دن ہوئے ہیں اور آپ کو ہمارے ہنی مون کی یاد آگئی۔کچھ لوگ یہ سوال پوچھ کر ویسے ہی غصہ دلا دیتے ہیں۔
تم نے اپنا نام تبدیل کیوں نہیں کیا؟
اکثر لڑکیوں کو سے یہ سوال ضرور پوچھا جاتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کانام استعمال کیوں نہیں کررہیں۔یہ سوال بھی ایک انتہائی عجیب سوال ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…