پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

آسٹریلوی مسلمان خاتون کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مخالفین کو انوکھا جواب

datetime 19  مئی‬‮  2016

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اکثر خواتین کو غیر اخلاقی پیغامات کا سامنا رہتا ہے جس کے جواب میں بعض خواتین ایسے افراد کو تلخ جواب دیتی ہیں لیکن ایک آسٹریلوی مسلمان دوشیزہ ایسے پیغامات کےجواب میں ڈالر عطیہ کرتی ہیں۔آسٹریلیا کی مسلمان دوشیزہ سوزان کارلانڈ فیس بک اور ٹیوٹر پر مخالفین کو ناپسندیدہ پیغامات کا جواب ایک انوکھے انداز میں دیتی ہیں جس میں وہ ایک آسٹریلوی ڈالر کسی فلاحی ادارے کو عطیہ کرتی ہیں۔ کارلانڈ کاکہنا ہے کہ وہ اختلاف رائے رکھنے والوں اور دشمنی کا مظاہرہ کرنے والوں کو جواب نہیں دیتیں بلکہ ہر ناپسندیدہ پیغام یا ٹویٹ کے بدلے میں ایک ڈالر فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیتی ہیں۔
سوزان کارلانڈ کو ایسے لوگوں کے پیغامات آتے ہیں جو آسٹریلیا میں مسلمانوں کے وجود کو برداشت نہیں کرتے اوراسلامی حجاب کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔ جب کہ وہ کارلانڈ پر تشدد، قتل جنگ اور صنفی امتیاز کی وکالت کا الزام بھی عائد کرتے ہیں۔ مخالفین کی جانب سے خاتون سے آسٹریلیا چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر سوزان کے اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے جب کہ عوام نے اسے نفرت کے خاتمے کے لیے مو¿ثر ذریعہ بھی قرار دیا ہے۔



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…