اسلام آباد(نیوزڈیسک) اکثر دیکھنے میں یہی آتا ہے کہ تھکن دور کرنے کے لیے مساج سنٹر قائم کیے جاتے ہیں جہاں پر مرد و عورتیں خدمات سرانجام دیتی ہیں مگرفلپائن میں تو اژدہے لوگوں کی تھکن دور کرنے کا کام سر انجام دے رہے ہیں۔جی ہاں فلپائن کے کیبو سٹی زو میں 5 فٹ کی جسامت کے 4اژدہے وہاں آنے والوں کا مساج کرکے ان کی تھکان دور کرتے ہیں۔مساج کے خواہش مند سیاح اژدہوں کے پاس بستر پر لیٹ جاتے ہیں جس کے بعد یہ اژدہے ان کے جسم کے گرد لپٹ کر ایسی مالش کرتے ہیں کہ پہلے تو سیاح ڈر ہی جاتے ہیں لیکن آہستہ آہستہ لطف اندوز ہونے لگتے ہیں۔ان اژدہوں کو ہر مساج سے پہلے 10ثابت مرغیاں کھلائی جاتی ہیں تاکہ ان کا پیٹ اچھی طرح بھر جائے اور وہ اپنے کسٹمر کو ہی خوراک سمجھ کر نہ نگل جائیں۔