اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انوکھے پستول کی نیلامی، قیمت اور وجہ نے سب کے ہوش اڑا دیئے

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی )امریکا میں 2012 کو ایک سیاہ فام لڑکے ٹریون مارٹن کے قتل میں استعمال کی گئی جارج زیمرمین کی پستول کی آن لائن نیلامی میں قیمت 65 ملین ڈالر تک جا پہنچی ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں سیاہ فام امریکی لڑکے کے قتل کے لیے استعمال کی گئی پستول کو “یونائٹیڈ جان گروپ ڈاٹ کام” نامی ویب سائیٹ کو آن لائن نیلامی کے لیے پیش کیا۔ جمعہ کی شام تک نیلامی میں راشیسٹ ماکچوفیٹچ جیسے گمنام اور فرضی بروکروں نے حصہ لیتے ہوئے پستول کی قیمت 65 ملین ڈالر تک پہنچا دی۔ حالانکہ اس پستول کی عام مارکیٹ میں قیمت پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ 2012 کو امریکا میں ایک سیاہ فام نوجوان لڑکے سترہ سالہ ٹریفن مارٹن کے قتل کے بعد اس کے قاتل زیمرمین پر انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی تھی۔ زیمزمین کو مارٹن کے قتل میں گرفتار تو کیا گیا تھا مگر عدالتوں نے اسے بری قرار دے کر رہا کردیا تھا۔نو ملی میٹر دھانے والے “کیل ۔ ٹیک بی ایف” نامی پستول اپنے دفاع اور دشمن کے وحشیانہ کے خلاف ایک بہترین اور موثر ہتھیار ہے۔پستول کی نیلامی جمعرات کو شروع ہوئی تھی جو دو روز میں 65 ملین ڈالر کی قیمت تک جا پہنچی ہے۔ قبل ازیں جان بروکر ڈاٹ کام نامی ویب سائیٹ نے سیاہ فام امریکی کی جان لینے والی پستول کی فروخت کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا تھا۔بعد ازاں یہ پستول یونائیٹیڈ جان گروپ ڈاٹ کام نے پانچ ہزار ڈالر کی قیمت سے عام نیلامی کے لیے پیش کی تھی۔مقتول مارٹن کے اہل خانہ کے وکیل نے پستول کی نیلامی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے مسلح تشدد کی حوصلہ افزائی ہوگی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…