بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وکی لیکس کو بانی کو ملا عجیب و غریب تحفہ، وہ تحفہ کیا تھا؟ جانئے

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکواڈور(آن لائن)وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو اپنے بچوں کی طرف سے بلی کا تحفہ دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی لیکس کی بانی جولیئن اسانج گزشتہ تقریباً چار سال سے ایکواڈور کے سفارت خانے میں رہ رہے ہیں اور اب انھیں بلی کے بچے کی صورت میں ایک نیا ساتھی مل گیا ہے۔بلی کا یہ تحفہ ان کے بچوں کی جانب سے دیا گیا ہے۔ اس کا نام تاحال تجویز نہیں کیا گیا تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کا اکاو¿نٹ EmbassyCat@ کے نام سے موجود ہے۔جولیئن اسانڑ نے 2012 میں لندن میں موجود ایکواڈور کے سفارت خانے میں سیاسی پناہ حاصل کی تھی تاکہ وہ سویڈن کے حوالے نہ کیے جا سکیں۔ سویڈن میں ان کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔انھیں خدشہ ہے کہ اگر وہ یہاں سے گئے تو انھیں امریکہ کے حوالے کر دیا جائے گا جہاں ان پر مقدمہ چل سکتا ہے۔جولیئن اسانڑ اس وقت عالمی خبروں کا مرکز بنے تھے جب ان کی ویب سائٹ وکی لیکس نے دنیا بھر کی اہم شخصیات کی خفیہ دستاویزات افشا کی گئی تھیں، جن میں امریکہ کی اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔ایمبیسی کیٹ‘ اکاو¿نٹ سے قبل بھی کئی پالتو جانوروں کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ موجود ہیں، جن میں امریکی محکمہ خارجہ، برطانوی سیکریٹری خارجہ فلپ ہمنڈ کے پالتو جانوروں اور برطانوی دفتر خارجہ کی بلی پالمرسٹن شامل ہیں۔جولیئن اسانڑ کی بلی کے اکاو¿نٹ کی جانب سے ایک ٹویٹ پالمرسٹن کو بھیجا گیا جو شیکسپیئر کے ڈرامے ہینری ششم حصہ دوئم کا ایک مکالمہ تھا۔چھوٹے جانور جب دانت نکالتے ہیں تو کوئی توجہ نہیں دیتا، لیکن عظیم آدمی کانپنے لگتے ہیں جب شیر دھاڑتا ہے۔پالمرسٹن جو ٹوئٹر پر DiploMog@ کے نام سے ہے، تاحال اس کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…