لندن(نیوزڈیسک) دنیابھرمیں انسانوں کے لئے رہائش ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس کے ساتھ ہی اداکیاجانیوالا کرایہ ایک عذاب سے کم نہیں، اس لسٹ میں سب سے اوپر ہانگ کانگ شہر ہے جہاں کا کرایہ فی سال کے حساب سے 250ڈالر (پچیس ہزار روپے) فی مربع فٹ ہے اگر آپ کو 12×12 کا کمرہ لینا پڑے تو ایک سال کے لئے آپ کو چھتیس لاکھ روپے یا تین لاکھ روپے ماہ وار کرایہ اداکرنا ہوگا اس کے بعد امریکی شہر نیویارک کا نمبر آتاہے جہاں کا کرایہ 150 ڈالر فی مربع فٹ ہے یعنی کہ کمرہ کا ماہوار کرایہ ایک لاکھ اسی ہزار روپے ہوگا، ٹوکیو میں کرایہ124ڈالر فی مربع فٹ ہے اور 12×12 کے کمرہ کا ماہوار کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے ماہ وار بنتاہے، لندن میں یہ کرایہ 108-75 ڈالر فی مربع فٹ ہے اور 12×12 کمرے کا ماہ وار کرایہ ایک لاکھ تیس ہزار روپے ہے ،سان فرانسکو میں کرایہ 97 ڈالر فی مربع فٹ ہے اور 12×12 کمرے کے لئے ایک مہینے میں کرائے دار کو ایک لاکھ 17ہزار روپے دینے پڑتے ہیںسنگاپورمیں یہ کرایہ 94-25 ڈالر ،لاس اینجلس میں 73ڈالرشنگھائی میں68.75 ڈالر، شکاگو میں65ڈالر فرینکفرٹ میں58.25ڈالر اور ممبئی میں51.50ڈالر ہے، بارہویں نمبرپر دبئی ہے جہاں کا کرایہ43.50ڈالر ہے یعنی 12×12کمرے کا کرایہ صرف 52ہزار روپے ہے۔