اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کن لوگوں کی عمر عام انسانوں کی نسبت زیادہ طویل ہوتی ہے؟

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور اسے ہی علم ہے کہ کب کس انسان کو موت آنی ہے اور یہ صرف اسی کا اختیار ہے کہ کسی کوموت دے یا زندگی اور کس کی عمر لمبی کردے یاکسی کو جلد موت دے۔ لیکن ساتھ ہی اس نے انسان کو ایسا پیدا کیا ہے کہ ہم کچھ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کس انسان کی طبعی عمر طویل ہو سکتی ہے۔
لوگ اپنی لمبی عمر کے لئے اپنی صحت پر توجہ دیتے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ لمبی عمر کا تعلق انسان کے جینز کے ساتھ ہے۔ ماضی میں ماہرین لمبی عمر کے حوالے سے کئی طرح کے دعوے کرتے آئے ہیں لیکن موجودہ انکشاف نے تمام دنیا کو حیرت میں ڈال دیاہے۔حال ہی میں International Journal of Epidemiologyمیں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ذہانت اور لمبی عمر کا95فیصد تعلق انسان کو ملنے والے جینز سے ہوتا ہے۔روزالینڈ اور اس کی ساتھیوں نے لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس میں جنگ عظیم دوئم کے دور کے جڑواں افراد کا مطالعہ کیا جس میں سے امریکہ کے 377،سویڈن کے246اور784کا تعلق ڈنمارک سے ہے۔ان کاکہنا تھا کہ identicalجڑواں 100فیصد ڈی این اے شیئر کرتے ہیں اور fraternalجڑواں 50فیصد ڈی این اے شیئر کرتے ہیں۔ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ کہ ذہین جڑواں افراد کی زندگیاں زیادہ لمبی ہوتی ہیں اور یہ ڈی این اے میں موجود جینز میں یکسانیت کی وجہ سے ہے۔ان کاکہنا ہے کہ لمبی عمر کا تعلق ذہانت کے ساتھ ہو سکتا ہے لیکن ساتھ ہی اس کا تعلق جینز کے ساتھ بھی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…