اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

لڑکی کے بینک اکاﺅنٹ میں غلطی سے 50کروڑ آگئے،اس نے ان 50کروڑ کے ساتھ کیا،کیا؟پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوزڈیسک)لڑکی کے بینک اکاﺅنٹ میں غلطی سے 50کروڑ آگئے،اس نے ان 50کروڑ کے ساتھ کیا،کیا؟پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے، تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ایک عدالت نے ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے جس نے بینک سے 46 لاکھ ڈالر نکلوائے جو بینک نے غلطی سے ان کے اکاو¿نٹ میں منتقل کر دئیے تھے۔21 سالہ کرسٹین جیاسن لی نے شاپنگ کیلئے10لاکھ ڈالر خرچ کیے جن میں مہنگے ترین ہینڈ بیگ بھی شامل ہیں۔لی ایک طالبہ ہیں، ان کو گزشتہ دنوں سڈنی کے ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ملایشیا کے لیے روانہ ہونے والی تھیں۔سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ لی نے ویسٹ پیک بینک سے یہ رقم ایک سال کے اندر نکالی اور اس دوران بینک کو اوور ڈرافٹ کی غلطی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی۔آسٹریلیا کے خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ لی پردھوکہ بازی سے مالی فائدہ اٹھانے کا الزام لگایاگیا ہے۔قبل ازیں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اس 21 سالہ لڑکی کو گرفتار کیا گیا تھا جو لاکھوں ڈالرز کی مہنگی اشیا کی خریداری کے بعد ملک سے فرار ہو رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کو اس کے بینک نے اوورڈرافٹ کی مد میں 46 لاکھ ڈالرز منتقل کردیے تھے، جس پر اس نے خوب عیاشیاں کیں اور اب ملائیشیا فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی۔جیاسن نے بینک کو آگاہنہیں کیا تھا کہ یہ پیسہ اس کا نہیں ہے اسی وجہ سے اس معاملے میں بینک کی غلطی زیادہ قرار دی جا رہی ہے اور اب عدالت نے ایک ہزار ڈالرز کی ضمانت پر اسے رہا کردیا ہے لیکن روزانہ دو مرتبہ پولیس سے رابطہ کرنے جیسی کئی کڑی شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔جب طالبہ کی جانب سے اپنے بینک اکاونٹ سے 4.6ملین آسٹریلوی ڈالر کی رقم نکلوائی گئی تو پولیس کو شک ہو ا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…