اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روزمرہ زندگی میں مرد و زن دونوں ہی غلط بیانی کرتے ہیں لیکن ان میں سے بہت ہی کم افراد اس بات کا اعتراف کرتے ہیں تاہم ایک سروے میں جھوٹ بولنے سے متعلق خواتین مردوں سے آگے پائی گئی ہیں۔برطانیہ میں کیے گئے سروے میں 2 ہزار افراد سے سوالات کے جواب مانگے گئے جس میں کسی دوست اور عزیز کی جانب سے کھانے کی دعوت کے بعد کھانے کے معیار پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں سب سے زیادہ جھوٹ بولا گیا جس میں کھانے کی تعریف شامل تھی جب کہ جوابات سے ظاہر ہوا کہ یہ بات میزبان کا دل رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔سروے میں معلوم ہوا کہ اکثرمردوں اور زیادہ ترخواتین کی جانب سے ان کے وزن، ملازمت اور تنخواہ کے بارے میں جھوٹ بولا گیا اور ساتھ ہی کسی ایسی عادت اور مشغلے کے متعلق بھی جھوٹ بولا گیا تاکہ دوسروں پر رعب جمایا جاسکے۔ سروے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ 80 فیصد جھوٹ بے ضرر قسم کے تھے۔سروے کے دوران حیرت انگیز طور پر 5 میں سے 4 خواتین نے قبول کیا کہ وہ جھوٹ بولتی ہیں اور بعض خواتین نے یہاں تک بتایا کہ وہ دن کئی مرتبہ جھوٹ بولتی ہیں جب کہ اس کے برعکس 5 میں سے 2 مردوں نے جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا۔سروے میں جھوٹ بولنے کی سب سے بڑی وجہ کو بیان کرتے ہوئے 55 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے مزاج بہتر بنانے کے لیے دروغ گوئی کرتی ہیں
اوقر 32 فیصد خواتین نے کہا کہ وہ کسی مصیبت میں نہیں پڑنا چاہتیں اس سے بچنے کے لیے جھوٹ بولتی ہیں جب کہ بقیہ خواتین کے مطابق زندگی بہت پیچیدہ ہے اور وہ کسی بات کو ثابت کرنے اور خود کو بچانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیتی ہیں۔