اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بننے سے پہلے ہی گھر فروخت، کس کے گھر ہیں؟ لیسے گھر ہیں؟ انتہائی دلچسپ رپورٹ

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک)عربوں نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ،پانی پر تیرتا ایک گھر بنا لیا،یہ منصوبہ 2016 تک مکمل کرلیا جائے گا، یہ پہلا گھر مکمل طور پر فرنش اور تیار ہے اور اب اس کی مصنوعی مونگوں کی چٹان پر کام کیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں کافی عرصے قبل تیرتے گھروں کے ایک منصوبے کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا جس پر ماہرین نے کچھ شکوک و شبہات بھی ظاہر کیے تھے۔اس منصوبے کے تحت سمندر کے اندر ایسے گھر بنائے جانے تھے جس میں ایک زیرآب بیڈروم بھی شامل تھا جس کے لیے شیشے کی دیواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے جبکہ ایک مصنوعی مونگوں کی چٹان بھی اس کی بنیاد کا حصہ ہوتی۔اور اب اس منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی نے پہلا ‘فلوٹنگ سی شور’ مکمل کرلیا ہے اور اب وہ دبئی کے ساحلوں پر مصنوعی جزیروں کے منصوبے دی ورلڈ کے درمیان تیر رہا ہے۔اس کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں جو حیران کن ہیں۔اس منصوبے پر کام کرنے والے کلینڈینسٹ گروپ کے ترجمان کے مطابق یہ پہلا گھر مکمل طور پر فرنش اور تیار ہے اور اب اس کی مصنوعی مونگوں کی چٹان پر کام کیا جارہا ہے۔تیرتے ہوئے گھروں کا یہ منصوبہ 2016 تک مکمل کرلیا جائے گا اور 131 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گھر بننے سے پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…