اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ایک شہرکئی ممالک سے بڑا

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)790 مربع کلومیٹر کے رقبے اور 20 ملین سے زائد رہائشی علاقے کے ساتھ نیویارک کو دنیا کا سب سے بڑا شہر کہا جا تا ہے جبکہ جینگ جین منصوبے کے مطابق یہ اعدادوشمار کچھ خاص حیثیت نہیں رکھتے جس کے تحت بیجنگ، تنجنگ، شینجن، فوشان اور ہیبی جیسے نو سے زائد شہروں کے ملاپ سے ایک بڑا شہر بنایا جائے گا جس میں 130 ملین سے زائد افراد رہائش پذیر ہو سکیں گے۔اس شہر کو تعمیر کرنے والوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ شہر نیویارک اور کینساس کی ریاست سے بھی بڑا ہو گا۔ جبکہ ایک اندازے کے مطابق اس کا رقبہ 16,000 مربع کلومیٹر ہوگا۔ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے انفراسٹرکچر کے 150 سے زائد منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا جو اس وسیع و عریض شہر کو ٹرانسپورٹ، بجلی، پانی اور مواصلات کی سہولیات سے ا?راستہ کریں گے۔ اس شہر کے دیگر علاقوں کو آپس میں جوڑنے کیلئے ہانگ کانگ کے قریب ایکسپریس ریل لائن بھی بچھائی جائے گی۔ اس شہر کے حوالے سے چینی ترجمان کا کہنا ہے یہ شہر ایک نئے انقلابی نظریے کا ترجمان ہے کہ کس طرح جدید شہری مراکز میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ یہ شہر جنوبی چین کی معیشت میں فشار گر ثابت ہو گا۔ اگرچہ سننے میں اس شہر کی تخلیق ایک افسانہ محسوس ہوتی ہے، پھر بھی اس کی تعمیر کا سفر رواں دواں ہے۔ اس میگا پراجیکٹ پر کام کا ا?غاز 2013ء میں کیا گیا جبکہ 2020ء تک اس کی ریلوے کا ذیلی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…