بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

شادی کے عمر پر حیرت انگیز اثرات

datetime 13  اپریل‬‮  2016 |

مشی گن(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ شادی ایک ایسا لڈو ہے جسے کھا کر بھی انسان پچھتاتا ہے اور نہ کھا بھی کیونکہ اس سے انسان پر نئی معاشرتی ذمہ داریاں عائد ہوجاتی ہیں لیکن اس کے کئی فائدے بھی ہیں ایسے ہی ایک فائدے کی امریکی محققین نے تصدیق کی ہے جن کا کہنا ہے ہے کہ شادی سے انسان کی طبعی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔شادی کا رشتہ خوشی، دکھ اور دیگر جذبات سے نکل کر اپنے اندر کچھ منفرد فوائد اور حقائق بھی چھپائے ہوئے ہوتا ہے جو ہم سب کے سامنے ہوتے ہیں مگر ان کے بارے میں بہت کم لوگوں کو معلوم ہوتا ہے۔ جی ہاں ہوسکتا ہے آپ یقین نہ کریں مگر کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ جوڑے زیادہ طویل اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔مشی گن یونیورسٹی سے منسلک محققین نے اپنی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کی روشنی میں دعویٰ کیا ہے کہ شادی کینسر، امراض قلب، ڈپریشن اور تناؤ جیسے عوارض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ شادی سے مردوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ 80 فیصد جب کہ خواتین میں 59 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فائدہ ان جوڑوں کو ہی حاصل ہوتا ہے جن کا تعلق خوش باش انداز میں آگے بڑھتا ہے، اگر دونوں کا تعلق خراب ہوگا تو یہ صحت کے لیے تباہ کن اور مختلف امراض کو دعوت دینے کا باعث بنے گا۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…