اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وہ کام جو انسان نہ کر سکا…….اہم یورپی ملک میں بلیوں پر بھاری ذمہ داری عائد

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے مغربی علاقے ڈرہم کی پولیس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ان کا ادارہ ملک کا وہ سب سے پہلا ادارہ ہے جوجرائم کی روک تھام کیلئے بلیوں کا استعمال کرے گا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مغربی علاقے ڈرہم کی پولیس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ان کا ادارہ ملک کا وہ سب سے پہلا ادارہ ہو گا جو جرائم کے خاتمے کے لیے بلیوں کا استعمال کرے گا۔ ڈرہم سے تعلق رکھنے والی ایک پانچ سالہ بچی نے ڈرہم پولیس کے چیف مائیک بارٹن کو خط لکھا۔ الیزا ایڈم سن ہوپر نامی اس لڑکی نے لکھا کہ بلّیاں حساس سماعت کی وجہ سے خطروں کو محسوس کرنے کے لئے بہت کام میں لائی جا سکتی ہیں اور اس کے علاوہ اگر کوئی درخت پر پھنس جائے تو اسے اتارنے میں بھی مدد کر سکتی ہیں۔ کچھ عرصہ بعد الیزا کے خط کا جواب آیا جس میں لکھا تھا کہ ہم نے آپ کی تجویز اپنے انسپکٹر تک پہنچا دی ہے اب ڈرہم کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک خاص نسل کی بلّی کو استعمال میں لانے کا ارادہ کر رہے ہیں لیکن ابھی اس بات کا تعّین نہیں کیا گیا کہ آیا ان بلیوں کو کس کام میں لایا جائے گا؟۔ کتوں کی سپورٹ یونٹ کے سربراہ انسپکٹر رچی ایلن کا کہنا ہے میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ ہماری پولیس فورس بلیوں کو بھرتی کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے جو برطانیہ میں اس نوعیت کی سب سے پہلی فورس ہو گی۔ انھوں نے بتایا کہ ابھی تک یہ طے نہیں پایا ہے کہ بلیوں کی اس فورس سے کیا کام لیا جائے گا لیکن یہ ضرور ہے کہ یہ بہت اچھا شگون ہو گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…