اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے چکرا گئے،روس کا یہ شخص چترال میں شادی اور گھر بنانے میں دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال(نیوز ڈیسک)بیوی کے حصول کیلئے پاکستان آنے والے روس کے شہری کو گرفتار کرلیا گیاجس سے تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیا نے ڈسٹرکٹ پولیس چیف آصف اقبال کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ ایپلگینز وچزلوو نے پاکستان کے شمالی علاقے چترال میں پوسٹرز چسپاں کروائے جس میں کہا گیا کہ وہ ایک مقامی خاتون سے شادی کا خواہش مند ہے اور اس مقصد کے حصول میں مدد کرنے والے کیلئے اس نے 10 لاکھ روپے انعام کی پیش کش کی۔انھوں نے بتایا کہ روسی شہری نے اپنے خواب کی تکمیل کیلئے اسلام قبول کرلیا اور اس کا نیا نام ترد علی ہے جبکہ علاقے میں لگائے گئے پوسٹر پر روسی شہری کی تصویر اور اس ہوٹل کا ایڈریس درج تھاجہاں وہ مقیم تھا۔آصف اقبال کے مطابق مذکورہ روسی شہری کو چترال پولیس اسٹیشن میں رجسٹریشن نہ کروانے کے باعث گرفتار کیا گیا کیوں کہ اس علاقے کا دورہ کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر رجسٹریشن کرانا لازمی ہوتی ہے ٗایک مقامی سیکیورٹی عہدیدار نے گرفتاری کی تصدیق کی۔مذکورہ سیکیورٹی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ روسی شہری کا کہنا تھا کہ وہ ایک مقامی خاتون سے شادی کرکے یہاں مستقل رہائش پذیر ہونا چاہتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ روسی شہری سے تفتیش کی غرض سے پولیس اور انوسٹی گیشن ایجنسیز کی ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جاچکی ٗمذکورہ عہدیدار کے مطابق روسی شہری نے گذشتہ دسمبر میں بھی چترال کا دورہ کیا تھاتاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں کیوں روسی شہری سے تفتیش کر رہی ہیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…