اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ کے مشہور مزاحیہ فنکار رونی کوربیٹ چل بسے

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بر طا نیہ (نیوز ڈیسک )بی بی سی کے کامیڈی شو ’دی ٹو رونیز‘ کے لیے مشہور برطانیہ کے مزاحیہ فنکار رونی کوربیٹ 85 برس کی عمر میں چل بسے ہیں۔
ان کی اشتہاری کمپنی نے کہا ہے کہ ’ملک کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اِنٹرٹینر رونی کوربیٹ سی بی ای آج صبح فوت ہو گئے۔‘ اس وقت ان کے خاندان افراد ان کے پاس تھے۔
’انھوں نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ان کی خلوت کا احترام کیا جائے۔‘رونی کوربیٹ اور رونی بارکر کی جوڑی نے 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں کامیڈی شو میں بہت نام کمایا تھا۔رونی کچھ برسوں سے بیمار تھے اور 2014 میں پِتے کی بیماری کے باعث ہسپتال میں بھی داخل رہ چکے ہیں۔کوربیٹ کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے سر بروس فورسیتھ نے جذباتی انداز میں اپنے درینہ دوست، ساتھی اور گولف کے کھیل کے شوقین پارٹنر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے دکھ بھرا دن ہے۔‘’رونی ایسے دوست تھے جن کی میں بہت عزت کرتا تھا۔ یہ بہت بہت دکھ والا دن ہے۔ میں ان کو دیوانوں کی طرح مِس کروں گا۔‘سکاٹ لینڈ میں پیدا ہونے والے کوربیٹ نے 1960 میں ڈیوڈ فراسٹ کے کامیڈی شو ’فراسٹ رپورٹ‘ سے اپنے ٹی وی کامیڈی کریئر کاآغاز کیا۔
یہیں انھوں نے پہلی مرتبہ بارکر کے ساتھ کام کیا۔ اس کے بعد ان دونوں کا شو ’دی ٹو رونیز‘ برطانیہ کا کلاسک کامیڈی شو بن گیا۔یہ شو 1971 سے لے کر 1981 تک ٹی وی پر چلتا رہا جس میں کمیڈین موسیقی کی پرفارمنس میں حصہ لیتے اور سکیچ بناتے تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…