ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

حملہ آور کو کبھی نہ بھولنے والا عجیب و غریب پرندہ

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹارکٹیکا میں پایا جانے والا ایک پرندہ اپنے ستانے والے شخص کو یاد رکھتا ہے اور مجمے میں بھی اسے پہچان کر اس پر حملہ کردیتا ہے۔اگرچہ انٹارکٹیکا میں انسانوں کی رسائی اتنی عام نہیں لیکن جنوبی کوریا کے انٹارکٹیکا پر ایک تحقیقی اسٹیشن پر پرندوں کے تحقیقاتی شعبے نے ”اسکوا“ نامی پرندے کی اس خاصیت کو دریافت کیا ہے۔ اگر کوئی شخص اس کے گھونسلے، انڈے یا خود اسے ہراساں اور ستانے کی کوشش کرتا ہے تو ”اسکوا“ نامی پرندہ اسے نہیں بھولتا اور فوری طور پر اس پر حملہ کرکے قرض برابر کردیتا ہے۔پرندہ اپنے انڈے اور گھونسلے کے قریب جانے والے لوگوں کے چہرے کو بھی یاد رکھتا ہے اورجوابی حملہ کرتا ہے۔ اگرچہ کوے سمیت کئی پرندے اسی طرح کا برتاو¿ کرتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ اسکوا میں اس صلاحیت کا انکشاف ہوا ہے۔ براون اسکوا صرف 2 سے 4 مرتبہ ہی دیکھنے والوں کو یاد کرلیتا ہے اور اس میں چہرے کی شناخت کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔
اس تجربے کے لیے کوریا کے سائنسدانوں نے کئی تجربات کیے اور اس دوران 2 افراد میں سے ایک نے پرندے کے گھونسلے کے پاس جانے کی کوشش کی اور اس کے بعد ان دونوں کو مخالف سمت میں جانے کو کہا تو پرندہ فوری طوری پر حملہ آور شخص کی جانب لپکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…