اسلام آباد (نیوذ ڈیسک)پاکستان میں کسانوں کا حال جو بھی ہو مگر بیرون ممالک میں باقی لوگوں کی طرح کسان بھی زندگی سے بھر پور لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں کسانوں کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں40شرکاءنے حصہ لے کر ہل چلانے والی گاڑی کے ذریعے خوب دوڑیں لگائیں۔ا س مقابلے میں حصہ لینے والے افراد جیتنے کی اس دوڑ میں ایک دوسرے سے تیز رفتار میں آگے نکلتے ہوئے دکھائی دئیے۔یہ مقابلہ ہر سال بنکاک کے دیہی علاقے میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں 300میٹر تک گیلی مٹی اور کیچڑ میں ہاتھ کے ذریعے ہل چلانے والی گاڑی سے ریس لگائی جاتی ہے۔کسانوں کی اس سالانہ ریس میں فاتح شخص کو 56ڈالر اور ٹرافی کے اعزاز سے بھی نوازا جاتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں