اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آپ کی شخصیت کس قسم کی ہے یہ جاننے کے لئے آپ کو ماہر نفسیات کے پاس جانے کی بجائے اپنے پیروں پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پیروں کی شکل اور شخصیت میں قریبی تعلق پایا جاتا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق پیروں کی مختلف اشکال اور ان سے متعلق شخصیات کی اقسام کچھ یوں ہیں۔
عام پاﺅں
اس شکل کے پاﺅں میں انگوٹھے کی لمبائی سب سے زیادہ ہوتی ہے اور چھوٹی انگلی کی طرف آتے ہوئے ایک ہموار ڈھلوان بنتی ہے۔ اس پا?ں کے مالک بہت ملنسار ہوتے ہیں اور نئے نئے تجربات کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ لوگ سیر و سیاحت کے بھی بہت شوقین ہوتے ہیں اور ملک ملک گھوم کر بھی انہیں چین نہیں آتا۔
شعلہ نما پاﺅں
اس پیر میں انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی کی لمبائی انگوٹھے کی لمبائی سے بھی زیادہ ہوتی ہے، لیکن اس کے بعد انگلیوں کی لمبائی بتدریج کم ہوتی جاتی ہے۔ یہ لوگ کھلنڈرے، توانائی سے بھرپور اور کھلے زہن کے ملک ہوتے ہیں۔ یہ اپنی دلچسپ شخصیت کے ساتھ دوسروں کو بھی خوش رکھتے ہیں۔ یہ اضطراری اور منچلی طبیعت بھی رکھتے ہیں۔
مربع پاﺅں
اگر آپ کے پاﺅں کی تمام انگلیوں کی لمبائی تقریباً برابر ہے تو یہ مربع پاﺅں کہلائے گا۔ آپ یقیناً دن میں خواب دیکھنے والی شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ جہاں بھی ہوں خوابوں میں کھو جاتے ہیں۔ آپ اکثر پریشان بھی ہو جاتے ہیں اور ہر چیز کی باریکی میں جانا پسند کرتے ہیں۔ آپ اپنے علاوہ دوسروں کے لئے بھی پریشان ہو جاتے ہیں۔
کھنچا ہوا پاﺅں
اس پیر میں چاروں انگلیاں چھوٹی چھوٹی اور گھنی ہوتی ہیں لیکن انگوٹھا لمبا اور انگلیوں پر چھایا ہوا نطر آتا ہے۔ یہ لوگ عام طور پر اپنی شخصیت میں گم رہنے والے ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ میل جول پسند نہیں کرتے اور ہلے گلے اور پارٹیوں سے بھی دور رہتے ہیں۔ انکے دوست بہت کم ہوتے ہیں اور یہ بولنے سے زیادہ خاموش اور سوچوں میں گم رہنا پسند کرتے ہیں۔