جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

جہنم برائے فروخت، خریداروں نے بولیاں لگا دیں

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشی گن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن میں واقع ’جہنم‘ نامی ایک علاقے کو فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنے ہاتھوں سے خریدی ’جہنم‘ کو فروخت کیلئے پیش کر دیا ہے۔ یہ ’جہنم‘ ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹورائٹ سے تقریبا 100 کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے۔ ’جہنم‘ نامی اس علاقے میں ایک گرجا گھر اور ریسٹورنٹ بھی واقع ہے جو اس ’جہنم‘ کو خریدنے کے ساتھ ہی ملیں گے۔ جبکہ یہ علاقہ 72 نفوس پر مشتمل ہے۔ تقریبا 15 سال پہلے جان کولون نامی ایک شہری نے اس ’جہنم‘ کی زمین کو خریدنا شروع کیا تھا تاہم اب ان موصوف کا کہنا ہے کہ اب وقت ا? گیا ہے کہ اس ’جہنم‘ کو فروخت کر دیا جائے۔ انہوں نے اپنی ’جہنم‘ کی قیمت 9 لاکھ امریکی ڈالرز لگائی ہے۔ ’جہنم‘ نامی اس جگہ کی فروخت کی خبروں کے ساتھ ہی اس کو خریدنے کے متمنی افراد بڑی تعداد میں سامنے آ گئے ہیں۔ جان کولون نے اپنے مستقبل کے پلان کے بارے میں بتایا کہ وہ ’جہنم‘ کو فروخت کرنے کے بعد بھی اس میں رہنا چاہتا ہے لیکن اس کی اہلیہ اس بات سے رضامند نہیں کیونکہ وہ کسی اچھے شہر میں زندگی گزارنا چاہتی ہے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…