ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

لندن میں فضائی آلودگی کا اندازہ لگانے کے لیے کبوتروں کا استعمال

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی ایک عام اور خطرناک مسئلہ بن چکی ہے اس لیے لندن میں اس کی درست پیمائش کے لیے کبوتروں کی پشت پر الیکٹرانک سینسر لگائے گئے ہیں۔ لندن میں فضائی آلودگی کا انداز لگانے کے لیے 10 کبوتروں کو ان کی پشت پر جدید ترین الیکٹرانک سینسر لگا کر چھوڑا گیا ہے جو اگلے چند روز تک شہر کی فضاؤں میں پرواز کرکے آلودہ گیسوں کو نوٹ کریں گے۔ ان میں سے تین کبوتروں سے حاصل ہونے والا ڈیٹا فوری طور پر متعلقہ علاقے میں آلودگی سے حقیقی وقت میں آگاہ کرے گا جب کہ اس اقدام سے بہت اچھے انداز میں فضائی آلودگی کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔ پورے منصوبے کا نام ’’پجن ائیرپیٹرول‘‘ ہے جس کے ذریعے مؤثر انداز میں دنیا کا ایک خوفناک مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے اور اس کے حل کے لیے راہیں برآمد ہوسکیں گی۔ ماہرین کا محتاط اندازہ ہے کہ صرف لندن میں ہی ہرسال فضائی آلودگی اور امراض سے 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اس طرح لندن کے لوگوں کو ان کے شہر کی فضائی آلودگی کا اندازہ بھی ہوسکتا ہے۔ لندن کے باشندے @PigeonAir پر اپنا گھر یا مقام ٹویٹ کرکے وہاں موجود فضائی آلودگی کی خبر لے سکیں گے۔
کبوتروں پر ہلکے پھلکے سینسر لگائے گئے ہیں جو ان کی پرواز میں رکاوٹ نہیں ڈالتے۔ اس کے بعد لندن کے مختلف افراد پر آلودگی ناپنے والے 100 سینسر بھی لگانے کا منصوبہ زیرِ غور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…