اسلا م آ با د (نیوز ڈیسک) سال 2016ءکا پہلا سورج گرہن آ ج بدھ کو ہوگا،پاکستان میں نظارہ نہیں کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق سال رواں کا پہلا سورج گرہن9مارچ کو ہو گاچاند سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لے گاجس کا دورانیہ تقریباً اڑھائی گھنٹے ہو گاچار منٹ تک چاند سورج کو مکمل طور پر ڈھانپے رکھے گااس وقت کئی ممالک میں دن کے وقت رات کا سماں ہوگااور بعض ممالک میںستارے نظر آئیں گے جانور سہم جائیں گے ،درندے سستی کی وجہ سے شکار بند کر دیں گے ،پرندے الٹی اڑانکرتے ہوئے گھونسلوں تک جائیں گے۔ہندو پنڈت اپنے مندروں کے دروازے بند کر لیں گےان کا عقیدہ ہے کہ گرہن ان کے دیوتاﺅں کی تاثیر کھینچ لیتا ہے۔بدھ 9مارچ کو ہونے والا سورج گرہن بعض ممالک میں مکمل اور بعض ممالک میں جزوی طور پر نظر آئے گاجب گرہن چھٹ رہا ہو گا اس وقت پاکستان میںسورج طلوع ہو رہا ہو گاادھر سال رواں کا پہلا چاند گرہن23مارچ کو ہو گا۔ماہرین کے مطابق سال2016ءکا پہلا چاند گرہن23مارچ کو ہو گا جو کہ پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آئے گا۔