ماسکو(نیوز ڈیسک)روسی باشندوں میں مذہبی اور روحانی کتابوں کے مطالعے کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا۔ روس کے ایک بڑے اشاعتی ادارے کے شعبہ افسانوی ادب کے سربراہ سرگئی روبیس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ روس کے باشندے مذہبی کتابوں میں زیادہ دلچسپی لینے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ جاسوسی اور رومانوی ناول روسیوں میں سب سے زیادہ مقبول ہیں پھر بھی روحانی کتابوں میں بھی لوگوں کی دلچسپی بڑھنے لگی۔ لوگ ایسی کتابیں پڑھتے ہیں جن سے انہیں روحانی تسکین ملتی ہے اور جن کی بدولت وہ روحانی ترقی کر سکتے ہیں۔