اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کوئٹہ کے جان محمد کے 33 بچے، مزید 2 کی ولادت جلد متوقع

datetime 5  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)آپ یقین کریں یا نہ کریں،کوئٹہ کے ایک اکیلے شہری نے پورے محکمہ بہبود آبادی کو چیلنج کردیا ہے، کوئٹہ کے جان محمد کے 33 بچے ہیں جبکہ مزید دو بچوں کی ولادت متوقع ہے۔کوئٹہ کے شہری جان محمد جو اپنے صحن میں بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کھیل میں موجود سارے بچے ان کے اپنے بچے ہوتے ہیں، جی ہاں، اکٹھے 33 بچے، جن میں 13لڑکے اور 19لڑکیاں شامل ہیں،یہ بچے ان کی تین بیویوں سے ہیں۔1999ءمیں شادی کےبعد ان کی پہلی بچی شگفتہ کےبعد ویسے تو جان محمد کی تین بیویوں سے 38 بچوں کی پیدائش ہوئی تاہم 5بچے دوران ولادت انتقال کرگئے۔کوئٹہ کےنواحی علاقے میں کوالیفائیڈ میڈیکل ٹیکنیشن کی حیثیت سے کلینک چلانےوالے جان محمد کہتے ہیں ان کا ہدف سو بچوں کی پیدائش ہے اور وہ زیادہ بچوں پر بہت اللہ کے شکر گذار ہیں۔جان محمد کے33بچوں میں سے 18 مختلف کلاسوں میں زیرتعلیم ہیں،اپنے ڈھیر سارے بچوں کیلئے وقت نکال کر ان کے ساتھ خوش گپیاں کرنا جان محمد کا مشغلہ ہے،ان کے ساتھ ملکر اللہ کا ذکر کرنا بھی ان کا معمول ہے۔دوسری جانب سب سے بڑی اور لاڈلی شگفتہ نویں کلاس کی طالبہ ہے،وہ بھی اتنے زیادہ بہن بھائی پانے پر بہت خوش ہے،وہ ان کا بہت خیال بھی رکھتی ہے۔جان محمد کا یہ بھراپرا گھر،صحت مند گھرانے کی تصویر بنا ہوا ہے، جبکہ ان کی دو بیویاں اب بھی امید سے ہیں، یہی نہیں بلکہ جان محمد کی خواہش ہے کہ وہ چوتھی شادی بھی کرے اور اپنی اولاد میں مزید اضافہ کرے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…