جنیوا(نیوز ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 86ویں سالانہ موٹر شو کا میلہ سج گیا ہے جس میں دنیا کے مشہور و معروف لگڑری برانڈز کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھیPalexpoکنونشن سینٹرمیں جنیوا موٹر شو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سیکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے50سے زائد ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیاں موٹر شو13مارچ کو اختتام پذیر ہوگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگڑری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی جدید ماڈلز موجود ہیں جو توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔7ہزار اسکوائرمیٹرز رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس موٹر شو میں رواں برس لاکھوں سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔