اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ سالگرہ کے غبارے نے بچی کی جان لے لی

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹ لینڈ(نیوز ڈیسک) کبھی کبھی خوشی کا موقع اچانک غم میں بدل جاتا ہے اور ایسا ہی کچھ ہوا امریکا میں جہاں اپنی 8ویں سالگرہ منانے والی ننھی بچی اپنے ہی ہاتھ سے غبارے کو پھاڑے کی کوشش کرنے پر اسی کا شکار ہوگئی۔امریکی ریاست پورٹ لینڈ کی رہائشی 8 سالہ بچی اپنی سالگرہ کے روز کچھ غبارے اپنے کمرے میں لے گئی اور اس نے ان میں سے ایک 3 فٹ بڑے غبارے کو پھاڑا ور جیسے ہی غبارہ پھٹا اس میں موجود ہیلیم گیس سانس کی نالی کے ذریعے بچی کے حلق میں اتر گئی جس سے اس کا دم گھٹ گیا۔ 20 منٹ بعد بچی کے والد جب اس کے کمرے میں پہنچے تو بچی بستر پر بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھی جب کہ غبارہ اس کے سر اور منہ کے گرد لپٹا ہوا تھا جس پر والد نے فوری طورپر غبارہ کاٹ کر الگ کیا اور بچی کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی تاہم وہ دم توڑ چکی تھی۔میڈیکل ٹیم نے بچی کو بچانے کے لیے ایک گھنٹے تک کوشش کرنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کی یوں لمحوں میں خوشیاں مناتا گھرانہ غمگین ہوگیا۔ کنزیومر پراڈکٹ سیفٹی کمیشن کا کہنا ہے کہ ہیلیم کے غبارے سے ہونے والی یہ پہلی موت نہیں بلکہ غباروں کے پھٹ جانے کے باعث دم گھٹنے سے کئی بچے جان کی بازی ہار جاتے ہیں جب کہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے والدین بچوں کو غباروں کو پھاڑنے سے دور رکھیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…