اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چین میں 3 ہزار کھلونے جیتنے والے ماہر شخص سے دکان کے مالکان بھی پریشان

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)آپ نے چاروں طرف سے شیشے میں بند گیم دیکھیں ہوں گے جس میں کھلونے بھرے ہوتے ہیں اور انہیں سکہ ڈالنے پر چلنے والے پنجہ نما چمٹے سے گرفت میں کیا جاتا ہے جس میں چین کا ایک شخص اتنا ماہر ہوگیا ہے کہ وہ ہر دفعہ کوئی نہ کوئی کھلونا شکنجے سے پکڑ لیتا ہے اور اپنی مہارت سے 3 ہزار کھلونے جیت چکا ہے جس سے دکان کے مالکان بھی پریشان ہیں۔چینی شہری چین زیٹونگ شکنجے سے کھلونے اٹھانے والی آرکیڈ مشینوں کے ماہر ہیں اور گزشتہ 6 ماہ کیدوران وہ 3 ہزار کھلونے جیت چکے ہیں۔ وہ چین کے شہر ڑیامین کے جیانگو شاپنگ سینٹر میں اپنے فن کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں اور ان کی مہارت سے خود مشینوں کے مالکان پریشان ہیں جو انہیں کھانا اور مشروب پیش کرتے ہیں تاکہ وہ کچھ دیر کھیلنے اور کھلونے جیتنے سے باز رہیں۔چین زیٹونگ کے مطابق انہوں نے مسلسل مشق کے بعد یہ مہارت حاصل کی ہے، شروع میں انہیں ناکامی ہوئی لیکن ایک ماہ کے بعد وہ کلو مشین کے ماہر ہوگئے، جب جب وہ مشین کے سامنے آتے ہیں لوگ ان کے اردگرد جمع ہوکر ان کی مہارت سے محظوظ ہوتے ہیں۔ کبھی کبھی وہ مشین سے سارے کھلونے جیت کر مشین خالی کردیتے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ 3 ہزار جیتے گئے کھلونے ان کے باورچی خانے، بیڈروم اور گھر کے راستوں میں بھی بکھرے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے ایک وقت میں ایک مشین سے 100 گڑیا نکال کر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے جب کہ ان کی مہارت سے مشین مالکان بہت افسردہ ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…