ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

گالیاں کیوں دیں؟ملک سے وفاداری کی ایک عجیب اور نئی مثال

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ازمیر(نیوز ڈیسک) ملک سے وفاداری کی ایک عجیب اور نئی مثال قائم کرتے ہوئے ترکی کے شوہر نے ملک کے صدر کی توہین کرنے پر اپنی ہی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ترکی کے رہائشی ٹرک ڈرائیورعلی دنکے نے بتایا کہ جب بھی ٹی وی پر صدر طیب اوردوان کی تصویر نمودار ہوتی تو ان کی اہلیہ گوئلکن انہین برا بھلا کہنا شروع کردیتی جب کہ ان کی اہلیہ جانتی تھی کہ وہ صدر سے عقیدت رکھتے ہیں اور ان کی برائی سے انہیں غصہ آتا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے زبان بند نہ کی۔مقدمے سے چند روز قبل علی کی بیگم نے ٹی وی پر تقریر کرنے والے صدر اردوان کا دوبارہ مذاق اڑایا اور چینل بدلنے کی کوشش کی جس پر علی کو شدید طیش آگیا۔ اس کے بعد جب اگلی دفعہ اس کی اہلیہ نے ترک صدر کو گالیاں دیں تو شوہر نے اسے ریکارڈ کرکے عدالت میں اس کی شکایت کردی۔شوہر نے عدالت میں کہا کہ اگر اس کے والد بھی ترک صدر کے خلاف ہوتے تووہ اسے بھی معاف نہیں کرتے اور اس کی شکایت ضرور کرتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ سے محبت کرتے ہیں اور اپنی بے عزتی بھی برداشت کرسکتے ہیں لیکن اپنے صدر کی توہین برداشت نہیں کیونکہ ان کے صدر اچھے آدمی ہیں جنہوں نے ترکی کے لیے بہت اچھے کام کیے جب کہ شوہر کی جانب سے مقدمے پر اس کے جواب میں اہلیہ نے طلاق کی درخواست دائر کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…