برسلز(نیوز ڈیسک)لجیئم کے افسران نے دارالحکومت برسلز میں ٹریفک نظام بہتر بنانے میں تاخیر کا ذمیدار ایک چوہے کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ چوہا ٹریفک منصوبے کا پورا نقشہ کھا گیا۔محکمہ ٹریفک اور بلدیات کے افسران نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ شہر کے زیرِ زمین سرنگیں ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہیں اور ان میں سے کئی ایک کو بند کردیا گیا ہے جس کا دباؤ شہر کے ٹریفک پر پڑ رہا ہے لیکن اب چوہے کی جانب سے اہم دستاویز تباہ کردینے کے بعد اس منصوبے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔پارلیمنٹ میں حکومتی اراکین کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئیشہری ڈھانچے کے محکمے کے سربراہ نے کہا ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کا منصوبہ چوہا کھا گیا ہے، انجینئروں کے مطابق منصوبے کے کاغذات کچھ دنوں کے لیے زیرِ تعمیر پل کے ساتھ رکھے گئے تھے جہاں چوہا آکر زیرِ زمین ٹریفک کیکاغذات چبا گیا ہے جس کے بعد اس مسئلے کا واحد حل یہی ہے کہ نئے طریقوں سے دوبارہ یہ نقشے بنائے جائیں جس میں بہت وقت لگ سکتا ہے۔