پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیس برس میں دنیا کی نصف آبادی کی ’نظر خراب‘ ہو جائے گی

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیو ز ڈیسک)آئندہ تیس برسوں میں دنیا کی نصف آبادی کی دور کی نظر خراب ہو جائے گی۔ تقریباً 5 ارب لوگ 2050تک زیادہ دور تک نہیں دیکھ پائیں گے۔2000کے مقابلے میں 2050میں دور کی نظر کی کمی سےمستقل اندھے پن میں سات گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔برطانوی میڈیا نےایک سائنسی جریدےکے حوالے سے بتایا ہے کہ دور کی نظر کی خرابی مستقل اندھے پن کی پانچویں بڑی وجہ ہے۔ماہرین کے نزدیک دنیا بھر میں لوگوں کی دور کی نظر کی خرابی میں اضافے اور اس سے مستقل اندھے ہونے کی وجوہات میں دن میں روشنی کی کمی اور کمپوٹر، ٹی وی یا موبائل فون کی اسکرین پرزیادہ وقت صرف کرنا شامل ہے۔ بچوں کو آوٹ ڈور کےلئے کم وقت دیا جارہا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ طرز زندگی نے دنیا میں اندھے پن کی شرح میں اضافہ کیا ہے،بچے قدرتی روشنی میں زیادہ وقت نہیں گزارتےاور زیادہ وقت کتابیں پڑھنے یا اسکرین پر نظرے جمائے رکھنے سے یہ مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کی نظر باقاعدگی سے چیک کرائیں۔ انہیں باہر کھیلنے کےلئے بھیجیںاور مطالعہ اور الیکٹرانک آلات کے استعمال کو محدود کریں۔دور کی نظر کم ہونے کو طبی اصطلاح میں’مائی اوپیا‘ کہا جاتا ہے اس میں کچھ فاصلے سے اشیاءواضح دکھائی نہیں دیتیںاور جب یہ مسئلہ کسی کوایک بار ہو جائے تو اس میں کمی کی بجائے اضافہ ہی ہوتا ہے کیونکہ روشنی ’ریٹینا‘تک پہنچ نہیں پاتی جو آنکھ کے پیچھے ہوتا ہے۔اس کے بجائے کرنیں ریٹینا کے سامنے مرکوز رہتی ہیں جس سے دور کی اشیاءدھندلاپن ظاہر کرنے لگتی ہیں۔دور کی کم نظری پیدائشی بھی ہو سکتی ہیں تاہم عموماً بچپن سے شروع ہوتی ہے اور عمر کے ساتھ اس میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ایسے بالغ افراد جن میں ماضی میں کبھی اس کے اثرات نہیں تھے ان میں بھی یہ بیماری سامنے ا?سکتی ہےجسے گلاسز،کنٹیکٹ لینز اور سرجری سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔اگر دور کی نظر زیادہ شدید اختیار کر جائے تو آنکھ کے مسائل کے خطرے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اس وقت دنیا میں تقریباً دو ارب افراد کو یہ مسئلہ درپیش ہے کہ ان کی دور کی نظر خراب ہے



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…