اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے کھلونا ہتھیاروں کی تیاری پر نئی بحث

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) دنیا میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ڈھیرلگانے والی کئی اسلحہ ساز کمپنیوں نے اپنی توجہ بچوں کے کھلونا ہتھیاروں کی تیاری پرمرکوز کردی ہے جس کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں نے بچوں کے لیے کھلونا ہتھیاروں کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری شروع کردی ہے۔ ان کمپنیوں کی جانب سے بچوں کے لیے بندوق کی شکل کے کھلونے اور بچیوں کے لیے گلابی رنگ کے کھلونا پستول تیار کرنے کے بعد مارکیٹ میں لائے گئے ہیں۔امریکا میں اسلحہ کے پھیلاوکی روک تھام میں سرگرم ”فیولینز پالیسی“ سینٹر کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلحہ ساز کمپنیاں اب چھ سے بارہ سال کے بچوں کو بھی اپنا گاہک بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں سفید فام نسل کے لوگ اپنے بچوں کے لیے کھلونا ہتھیاروں کی خریداری میں سیاہ فام نسل سے زیادہ سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔بچوں کے لیے تیار کردہ کھلونا بندوقوں کو ایسے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ان کے چلنے سے حقیقی فائرنگ کی آواز سنائی دیتی ہے۔کھلونا بندوقوں سے عموما بچیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ جب کہ بچیوں کے لیے گلابی رنگ کی پستول تیار کی گئی ہے۔اسلحہ کے پھیلاو کی مخالفت کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ کھلونا ہتھیاروں کی تیاری بچوں کو حقیقی اسلحہ کے حصول کی ترغیب ہے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…