لاہور( نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد ایاز خاں کی جانب سے تشکیل دی گئی سرحدی علاقوں کی نگرانی پر مامور ٹیم نے بھارت سے سرحد عبور کرکے آنے والی نر نیل گائے پاکستان رینجرز کے جوانوں کی مدد سے پکڑ کر والڈ لائف پارک چھانگا مانگا پہنچا دیا ۔تفصیلات کے مطابق کنگن پور ضلع قصور کے سرحدی علاقے سے بھارت کی سرحد عبور کرکے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والی ایک نر نیل گائے کے بارے میں پاکستان رینجرز کے افسران نے اطلاع دی جس پر محکمہ جنگلی حیات کی خصوصی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہوریجن ڈاکٹر انور گل کی سربراہی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ کر چھانگا مانگا وائلڈ لائف پارک منتقل کردیاہے ۔ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم کو شاباش دی ہے اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے ۔
پاکستانی جاسوس کبوتر کے قصے ہوئے پرانے ،اب پیش ہے بھارتی جاسوس گائے،اہم خبر آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































