پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چینی شہری نے مرنے سے پہلے حیرت انگیز اقدام،جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کے ایک شہری نے اپنے چاہنے والوں کی محبت آزمانے کے لیے اپنی موت اور تجہیزو تکفین کا اعلان کر کے اپنے دوست احباب کو اپنی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک زندہ اور تندرست وتوانا چینی سے جب پوچھا گیا کہ اس نے اپنی زندگی میں خود ہی اپنی آخری رسومات کا اعلان کیوں کیا تو اس کا جواب تھا کہ اس نے یہ سب کچھ اپنے چاہنے والوں کی محبت آزمانے کے لیے کیا ہے۔ مجھ سے محبت کرنے والے میری وفات کا سن کر میرے جنازے میں ضرور شریک ہوں گے جنہیں مجھ سے کوئی خاص محبت نہیں وہ میرے جنازے میں نہیں آئیں گے۔عزیزو اقارب اور دوست احباب کی محبت جانچنے والے چینی کا نام زانگ دیانگ جو ملک کے شمالی علاقے شاندونگ کا رہنے والا ہے۔ رواں ماہ اس نے اچانک اپنے تمام اقارب کو پیغام بھجوایا کہ وہ فوت ہوچکا ہے، لہٰذا وہ اس کی آخری رسومات میں شرکت کریں۔ اس پر اس کے تمام احباب اس کے گھر کو دوڑ پڑے۔زانگ ایک غیر شادی شدہ شخص ہیں جس کی کوئی اولاد نہیں۔ البتہ اہل محلہ انہیں ’مدد گار‘ کے طورپر جانتے ہیں کیونکہ وہ اکثر دوسروں کے کام آتے ہیں۔خیال رہے کہ اہل چین کے مذہبی عقاید کے مطابق مرنے کے بعد بھی انسان کی اسی دنیا کی طرح کی ضروریات ہوتی ہیں مگر وہ اپنی ضروریات خود پوری نہیں کرسکتے۔ ان کی ضروریات ان کے اقارب اور ان کی قبروں پر آنے والے کرتے ہیں۔ مْردوں کی قبروں پر اگربتیاں جلائی جاتی ہیں۔ بعض لوگ کرنسی نوٹ اس خیال کے ساتے جلاتے ہیں کہ اس سے مردے کو اپنی ضروریات پوری کرنے کا موقع ملتا ہے۔زانگ کا کہنا تھاکہ اسے خدشتہ تھا کہ مرنے کے بعد کوئی شخص اس کا خیال نہیں کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے چند سال قبل خود ہی اپنی قبرکھودی، رواں سال جنازے کا اہتمام کیا اور اس سارے کام پر بے دریغ پیسہ خرچ کیا۔زانگ کی زندگی میں منعقد ہونے والی اس کی آخری رسومات میں سیکڑوں اہل محلہ کے علاوہ دور پار رہنے والے چالیس کے قریب عزیز واقارب بھی موجود تھے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…