اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مصر سے دنیا کا 5 ہزار سال پرانا لباس دریافت

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(نیوز ڈیسک) مصر میں ایک قدیم مقبرے سے دریافت ہونے والے لباس کو 65 سال بعد دنیا کا قدیم ترین لباس قرار دیا گیا ہے جو 5 سے ساڑھے پانچ ہزار سال قدیم ہے جب کہ اس کی تصدیق ریڈیو کاربن ڈیٹنگ سے کی جاچکی ہے۔وی شکل کی یہ شرٹ 1977 میں دریافت ہوئی تھی جسے ترخان لباس کہا گیا ہے، یہ لباس مصر میں پہلی سلطنت کی ابتدا سے تعلق رکھتا ہے یا پھر نقادہ کے تیسرے عہد میں بنایا گیا تھا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے اندازے کے مطابق لباس 3482 سے 3102 قبل مسیح پرانا ہے اور اسے دنیا کا سب سے پرانا ب±نا گیا لباس کہا جاسکتا ہے جسے بہت احتیاط سے سلائی کیا گیا تھا۔ اس سے قبل جو قدیم لباس ملے ہیں انہیں چادر کی طرح بدن پر لپیٹا جاتا تھا لیکن اس لباس کو کاٹ کر سیا گیا ہے۔دریافت پرلندن میں واقع مصری تہذیب کے پیٹری میوزیم کے ماہرین نے ایک تحقیقی مقالہ لکھا ہے جس کے مطابق قدیم پارچے اور لباس ہزاروں سال گزرنے کے بعد ریشہ ریشہ ہوکر ختم ہوجاتے ہیں لیکن یہ لباس مکمل اور بہترین حالت میں محفوظ ہے جو ایک نایاب دریافت ہے۔ لباس پر کچھ علامات ہیں جنہیں سمجھا نہیں گیا لیکن شاید یہ پہننے والی کی مالی حیثیت کو ظاہر کرتی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…